جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی کا شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل 27 جنوری 2015 14:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفارت خانے میں جاکر پاکستان میں سعودی عرب کے قائمقام سفیر سے خادمین الحرمین الشریفین شاہ عبداللہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا،اس موقع پر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ سعودی عرب نے مرحوم شاہ عبداللہ کی قیادت میں مسئلہ کشمیرپر بھرپور حمایت کی ،آزمائش کے ہر مرحلے پر انھوں نے شاندار خدمات انجام دیں خاص کر جب آزاد کشمیر میں زلزلہ آیا تو اس موقع پر انھوں نے متاثرین کی بحالی کے لیے دل کھول کا تعاون کی،متاثرین سیلاب ہوں یا کوئی اور آفت آئے وہ ہمیشہ مقدم رہتے تھے،ان کی رحلت سے پوری امت کاایک قائد سے محروم ہوئی ہے ،عبدالرشیدترابی نے کہاکہ خاص کر او آئی سی کے کشمیر پررابطہ گروپ کے اہم رکن کی حیثیت سے بھی انھوں نے کشمیرپو اپنے بھرپور تعاون سے نوازہ ،انھوں نے کہاکہ سعودی عرب کی نئے خادمین الحرمین الشریفین شاہ سلیمان سے پوری امت کی توقعات ہیں امید ہے کہ وہ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور امت کو اس وقت جو مسائل اور چیلجنز درپیش ہیں اس سے بھی عہداہ برا ہونے میں اپنا کردار ادا کریں گے،انھوں نے کہاکہ اس وقت پوری امت شدید مشکلات کا شکار ہے ،انھوں نے کہاکہ اہل کشمیران کی تاریخی خدمات کو یاد رکھے گی اور ان کے بلندی درجات کے لیے دعاگوہے۔

اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔