دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے ترک پولیس سے تربیت حاصل کرنیوالے 421کے پہلے بیج کی تربیت مکمل

منگل 27 جنوری 2015 14:54

لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء) دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کیلئے ترک پولیس سے تربیت حاصل کرنے والے کارپولز کے 421کے پہلے بیج نے اپنی تربیت مکمل کر لی ، پاسنگ آؤٹ پریڈ 31جنوری کو منعقد ہو گی ۔

(جاری ہے)

ترک پولیس کے افسران کی جانب سے اس فورس میں شامل جوانوں کو دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی تربیت دی گئی ۔421 شرکاء کی تربیت کے آخری روز ایلیٹ فورس ٹریننگ بیدیاں روڈ میں ایڈیشنل سی ٹی ڈی رائے طاہر سمیت ترک پولیس افسران اور دیگر نے شرکت کی ۔ 31جنوری کو پاسنگ آؤٹ پریڈ کے بعد یہ فورس دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے اپنی ڈیوٹیاں ں سنبھال لے گی ۔

متعلقہ عنوان :