بھارتی یوم جمہوریہ کے باعث دو طرفہ تجارت معطل

منگل 27 جنوری 2015 15:51

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2015ء)بھارتی یوم جمہوریہ کے باعث مقبوضہ کشمیر حکام کی جانب سے منگل کے روز دو طرفہ تجارت معطل رہی دو طرفہ تجارت آج بدھ کے روز شروع ہو گی جو بغیر وقفہ کے جمع کے دن تک جاری رہے گی دو طرفہ تجارت کے لیے لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال بردار ٹرک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ۔