کوئٹہ،پولیس نے 3کروڑروپے تاوان کی ادائیگی کے بغیر چھ سالہ بچے کوبازیاب کرالیا،زخمیوں سمیت 4ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا،کیپٹل سٹی پولیس آفیسر

منگل 27 جنوری 2015 21:31

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27جنوری۔2015ء) کیپٹل سٹی پولیس آفیسرکوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے کہاہے کہ پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3کروڑروپے تاوان کیلئے اغواء کئے گئے 6سالہ بچے کوتاوان کی ادائیگی کے بغیربازیاب کراکر2زخمی ملزمان سمیت 4ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیاان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کواپنے دفترمیں ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیااس موقع پرایس ایس پی انویسٹی گیشن احمدرضاایس پی سی آئی اے محمدشوکت ڈی ایس پی افتخاراحمداورڈائریکٹرتعلقات عامہ شہزادہ فرحت جان احمدزئی بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ یکم جنوری کوکوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس سے نامعلوم افراد نے شائستہ خان نامی شخص کے 6سالہ بیٹے بلال احمدکواغواء کرکے اس کی رہائی کیلئے 3کروڑروپے تاوان طلب کیاتھاجس پرپولیس نے کام شروع کیااورایس ایس پی انویسٹی گیشن کوئٹہ کی نگرانی میں تفتیش کاعمل آگے بڑھایاگیااوردوملزمان جمیل احمدمینگل اوررحمت اللہ نورزئی کوگرفتارکیاگیاجن کی نشاندہی پرکوئٹہ کے علاقے کلی اصغرآبادسبی روڈپرسی آئی اے پولیس نے چھاپہ ماراتوملزمان نے پولیس پرفائرنگ کردی پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مغوی بچے کوبغیرتاوان اداکئے ہوئے بازیاب کراکردوملزمان عبدالفتح سندھی سکنہ بولان،عابد سکنہ ڈھاڈرکوزخمی حالت میں گرفتارکرلیاملزمان کی قبضے سے دوپسٹل اغواء میں استعمال ہونے والی گاڑی برآمدکرلی گرفتارملزمان سے تفتیش جاری ہے سی سی پی او کہاکہ بازیابی ہونے والابچہ بلال احمد6بہنوں کااکلوتابھائی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹراسلم شاہ رہاہوکرتاوان کی ادائیگی کے بعد گھرپہنچ چکے ہیں اس کے اغواء میں ملوث ملزمان کی گرفتاری باقی ہے جبکہ ڈاکٹرمنوج کمارتاحال بازیاب نہیں ہوسکے ان کی بازیابی کیلئے پولیس کوششیں کررہی ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ پولیس کوکرپشن اوربدمعاشی کرنے کاکوئی حق نہیں عوامی شکایات پرانکوائری کے بعد عوام کوتنگ کرنے والے پولیس اہلکاروں کومعطل کیاگیاہے اس لئے ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ پولیس کی ظلم وزیادتیوں کے شواہدویڈیویاریکارڈنگ کی صورت میں فراہم کرے مذکورہ اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ اورقانونی کاروائی کی جائیگی انہوں نے بتایاکہ میں نے اپنے موبائل نمبرتمام تھانوں کے باہرتحریرکیاہے تاکہ لوگ براہ راست شکایت کرسکیں۔