پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مکئی کے ہائبرڈ بیج کی فروخت کا آغاز کردیا
بدھ 28 جنوری 2015 17:48
لاہور( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء ) صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے ایم ڈی پنجاب سیڈ کارپوریشن اور اُن کی ٹیم کو مکئی کا ہائبرڈ بیج متعارف کرانے کیلئے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے مکئی کا ہائبرڈ بیج ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مقابلہ میں انتہائی کم ریٹ پر کسانوں کو دستیاب ہوگااور اس کی فروخت سے ملٹی نیشنل کمپنیوں کی لوٹ مار اور ناجائز منافع خوری کا بھی خاتمہ ہوگا،پنجاب سیڈ کارپوریشن نے مارکیٹ میں مکئی کے ہائبرڈبیج کی فروخت کاباقاعدہ آغاز کردیا ہے ،یہ بیج سائنٹیفک بنیادوں پر تیار کیا گیا ہے اور بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت رکھنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب سیڈ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن خاقان بابرسے مکئی کے ہائبرڈ بیج بارے بریفنگ لینے کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔(جاری ہے)
ڈاکٹر فرخ جاوید نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ مکئی کی بمپر کراپ کے لیے صرف پنجاب سیڈ کارپوریشن کا ہائبرڈ بیج کاشت کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن گورنمنٹ سیکٹر کا واحد ادارہ ہے جومنافع پر چل رہا ہے اور اسے پچھلے 37سالوں سے کسانوں کا اعتما د حاصل ہے اور اس اعتماد میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے۔
اُنہوں نے منافع خوروں اور جعلی بیج فروخت کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو کسانوں کی محنت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی اور جوپرائیویٹ سیڈکمپنیاں ناجائز منافع خوری اور کسانوں کے خلاف لوٹ مار میں ملوث پائی گئیں انکے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.