جنرل کیانی سے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کرنے کا پوچھا جائے، پرویز مشرف
بدھ 28 جنوری 2015 20:00
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28جنوری۔2015ء) سابق آرمی چیف جنرل (ر) پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ ملک کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز کے قابو سے باہر ہونے کی ایک وجہ ان کے پیشرو جنرل اشفاق پرویز کیانی کی دہشت گردوں کے خلاف ایکشن لینے سے گھبراہٹ تھی۔ نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ طالبان کے خلاف آپریشن شروع نہ کرنے کا سبب ناقص فیصلے نہیں، جنرل کیانی کی ہچکچاہٹ تھی۔
سابق فوجی صدر کا کہنا تھاکہ حکومت غیر فعال ہو تو آرمی چیف کو ایکشن لینا پڑتا ہے، ایسا ہی جنرل راحیل شریف نے کیا مگر جنرل کیانی شاید ڈرتے تھے، اسی لیے اس معاملے پر کوئی بات نہیں کی۔پرویز مشرف نے مزید کہا کہ جنرل کیانی کی مدت میں توسیع کی خواہش ان کا ذاتی معاملہ تھا، فوج تو کارروائی چاہتی تھی، کیانی کے دور میں ہی کارروائی میں تاخیر ہوئی، کیانی سے پوچھنا چاہیے، انھوں نے دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی خاتون وائس چانسلر
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
بشریٰ بی بی مکمل فٹ قرار، طبی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال
-
پاکستان کو 1.1 ارب ڈالرقسط کی منظوری کیلئے آئی ایم ایف بورڈ اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
جون تک زرمبادلہ کے ذخائر9 سے 10 ارب ڈالرتک پہنچ جائیں گے، محمد اورنگزیب
-
وزیرِاعظم محمد شہبازشریف کا چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد اور متعلقہ افسران معطل کر کے انکوائری کا حکم
-
وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان سے پاکستان ٹیکس بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی ملاقات
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
پاکستان میں سرمایہ کاری میں کمی کے باعث فی کس آمدنی کم ہو رہی ہے،یوسف رضا گیلانی
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.