کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دو بھتہ خور گروہ کو گرفتار کر لیا، قبضے سے لی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل سیٹ برآمد کرلیا

بدھ 28 جنوری 2015 20:45

کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دو بھتہ خور گروہ کو گرفتار کر لیا، قبضے سے ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) کیپیٹل سٹی پولیس پشاور نے دو بھتہ خور گروہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے لی گئی رقم اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل سیٹ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مدعی جان صابر سکنہ فیز3 نے مورخہ 12جنوری کو تھانہ حیات آباد میں رپورٹ درج کی کہ میرے موبائل نمبر پر نامعلوم ملزمان کی طرف سے کال آکر مجھ سے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کر رہا ہے اور ادا نہ کرنے پر مختلف قسم کی سنگین دھمکیاں دے ر ہے ہیں خوف کی وجہ سے بعد میں ملزمان کو 9 لاکھ 35 ہزار روپے ادا کئے گئے جس پر سی سی پی او صاحب اعجاز احمد نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی اپریشنز ڈاکٹر میاں سعید کی نگرانی میں ایس پی کینٹ فیصل شہزاد کی قیادت میںASP حیات آباد ،SHO حیات آباد شاہ جہان آفریدی بمعہ نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خور عبدالحنان ولد سلام حیدر،ابراہیم ولد میر سلام ساکنان باڑہ کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے مدعی کی طرف سے ادا کئے گئے9لاکھ35 ہزار روپے اور واردات میں استعمال ہونے والا موبائل سیٹ برآمد کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :