متحدہ قومی موومنٹ کابہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر(کل) یوم سوگ منانے کا اعلان،

سہیل احمد کی لاش بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے موچکو تھانے کی حدود سے ملی تھی۔ مقتول ایم کیو ایم بہادر آباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج تھا، سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی ہے،سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے بجائے ایم کیو ایم کو ہدف بنایا ہوا ہے،الطاف حسین ، مقتول کو 15 دسمبر کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا اور تشدد کے بعد قتل کردیا گیا،خواجہ اظہار

بدھ 28 جنوری 2015 21:08

متحدہ قومی موومنٹ کابہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) متحدہ قومی موومنٹ نے آج(جمعرات) بہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ایم کیو ایم کے کارکن سہیل احمد کی لاش گزشتہ روز بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے موچکو تھانے کی حدود سے ملی تھی۔

مقتول ایم کیو ایم بہادر آباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج بتایا جاتا ہے۔ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے سہیل احمد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم کے بہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کے انچارج سہیل احمد کے قتل پر آج کراچی میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا ہے۔قبل ازیں کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاوٴن سے ملنے والی لاش کی شناخت ہوگئی ہے، شناخت سہیل احمد کے نام سے کی گئی ہے، مقتول ایم کیو ایم بہادرآبادسوسائٹی سیکٹر کا انچارج تھا۔

(جاری ہے)

مقتول بہادرآباد سوسائٹی سیکٹر کا رہائشی تھا۔ لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہارالحسن کے مطابق مقتول کو 15 دسمبر کو گھر کے باہر سے اغواء کیا گیا تھا اور تشدد کے بعد قتل کردیا گیا۔ لاش کی شناخت ہونے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں کاروبار اور پٹرول پمپ بند ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں سڑکوں پر ٹریفک بھی نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے ایم کیو ایم سوسائٹی کے سیکٹر انچارج کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ سہیل احمد سمیت ماورائے عدالت قتل ہونے والے کارکنان کی تعداد 36ہوگئی۔سندھ حکومت، پولیس اور رینجرز نے جرائم پیشہ افراد کے بجائے ایم کیو ایم کو ہدف بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم، آرمی چیف،ڈی جی آئی ایس آئی اوروزیرداخلہ نوٹس لیں۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ کراچی میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کی آڑ میں متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔