مارچ میں ایل این جی کی درامد شروع ،ملک کا کوئی سی این جی سٹیشن بند نہیں رہے گا،وزیرپٹرولیم،
ایل این جی کی درامد توانائی بحران کے خاتمہ کی ابتداء ہے،غیاث پراچہ
بدھ 28 جنوری 2015 22:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سی این جی ملک کے انرجی مکس کا اہم حصہ ہے جسے توانائی کے بحران کی بھینٹ نہیں چڑھنے دینگے۔ سی این جی شعبہ کی بحالی حکومت کی ترجیح ہے جسکے لئے ہر ممکن اقدامات سرعت سے کئے جا رہے ہیں۔عوام کو سستے اور ماحول دوست ایندھن کی فرہمی کیلئے سی این جی کی بحالی ایک چیلنج ہے۔
مارچ میں ایل این جی کی درامد شروع ہو جائے گی جسکے بعدملک کا کوئی سی این جی سٹیشن بند نہیں رہے گا۔اسکی قیمت ڈی ریگولیٹ، کروڈ آئل سے منسلک اور پٹرول سے کم از کم تیس فیصد سستی ہو گی۔ایل این جی آنے سے صرف پنجاب میں پٹرول کی کھپت میں سالانہ تقریباًدو ارب لیٹر کمی آئے گی۔وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے یہ بات آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے نمائندوں کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.