محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں دسویں جماعت کاطالب علم ٹیچر بن گیا ضلع بھر میں 265کاغذی کاروائی میں بھرتیاں کی گئیں
بدھ 28 جنوری 2015 23:13
کشمور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2015ء) محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیاں دسویں جماعت کاطالب علم ٹیچر بن گیا ضلع بھر میں 265کاغذی کاروائی میں بھرتیاں کی گئیں ان میں سے ایک بھی کسی اسکول میں ڈیوٹی نہیں کررہا ضلع بھر کے تحصیلوں کشمور،کندھ کوٹ اورتنگوانی میں 299اسکول برسوں سے بند کاغذی کاروائی میں کھلے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے 110اسکول بند ہونے کی تصدیق ضلع بھر میں سابقہ ڈسٹرکٹ آفیسرمرحوم سید محمد ابراہیم شاہ کے جعلی دستخط جنکو اسکین کرکے 265عربی ٹیچر،ڈرائنگ ٹیچر،پرائمری،ورکشاپ ،پی ٹی ٹیچر،ایچ ایس ٹی سمیت دیگر بھرتیاں کی گئی ہیں جوکے ابھی تک جاری ہیں فی آرڈ ردس سے پندرہ لاکھ روپے میں بیچاگیاجبکہ محکمہ ضلع کشمورمیں جعلی بھرتیوں کے باعث ای جی سندھ کراچی آفیس سے جعلی لیٹربنو اکرخزانہ آفیس کندھ کوٹ سے آئی ڈی کھلواکر محکمہ تعلیم کے 4کروڑ48لاکھ 79ہزار64روپے کانقصان پہنچایا جبکہ سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے ستمبر2014میں ایک لیٹرکے ذریعے ایپکاسندھ کے سابقہ صدر مراد علی چاچڑ،گسٹاضلع کشمورکے صدر دھنی بخش چاچڑاکاؤنٹنٹ عبدالرزاق سہندڑو،اسسٹنٹ عبدالرزاق عرف بابرجمالی ،ہیڈکلرک عبدالوھاب چاچڑودیگر کومعطل کردیا تھا جبکہ دوسری جانب جعلی بھرتیوں اور ناجائزاختیارات استعمال کرنے اورجعلی ملازمتوں کے آرڈرجاری کرنے پر سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہونے معطل کیا جبکہ چیف سیکریٹری سندھ نے ڈی او اسپورٹس کمل کمار،ایس ڈی اوایلیمنٹری ،عبدالشکورسومرو،جبکہ مرحوم نوناری ،اورسلیم کھوسہ کو نوکریوں سے برخواست کیا تھا جنہوں نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اپیل داخل کی چیف سیکریٹری کے فیصلے کو موٴقر عدالت نے فیصلہ کو برقراررکھا تھا دوسری جانب کندھ کوٹ پریس کلب میں سبزوئی برادری کے مقدم سکندرعلی سبزوئی نے دستاویزی ثبوت پیش کرتے ہوئے بتایاکے موجود کندھ کوٹ تعلیم کے ایس ڈی اور اور معذوراسکول کے انچارج جوکے سبجیکٹ اسپیشلسٹ ہونے کے باوجود سپریم کورٹ کے احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوسٹ پر کام کرہاہے جس نے2012میں اپنے بڑے بیٹے شعیب رحیم کو 18سال سے کم عمر کے باوجود ڈرائنگ ٹیچر کی ملازمت دلوائی جو کے اب سندھ یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرہا ہے اورساتھ ساتھ خیرپورڈرائنگ کالج میں داخلہ لے کر اپنی ملازمت کے حوالے سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی جستجومیں ہے دوسری جانب اپنے بیٹے سہیل الرحیم جودسویں جماعت کا طالبعلم ہے کو پرائمری ٹیچر کی ملازمت دلوائی ہے اور نادراحکام سے ملی بھگت کرکے 05-09-2013کو شناختی کارڈ نمبر43503-462378-7جاری کروایاجسکی محکمہ خزانہ کندھ کوٹ میں پابندیوں کے باوجودآئی ڈی نمبر10788319کھلوائی جس میں ملازمت ایک سال دودن دکھائی گئی اسکے بعد دوسری آئی ڈی کو کنفرم کراکر سات ماہ ملازمت دکھائی گئی ہے جس نے 29-12-2014کو امتحان دیا اور اسی ماہ آئی ڈی کھولی گئی جبکہ بھرتی ایک سال قبل کی گئی معزز ایس ڈی اونے جعلی آرڈر کے ذریعے اپنی بیوی عزیز خاتون کو بھی محکمہ کا ملازم بنادیاہے دوسری جانب اس نے مزید الزام لگایاکے معطل عملداران میں عبدالرزاق سہندڑونے اپنے بیٹے شعیب سببجکیٹ اسپیشلسٹ جھانگیربنگلانی نے جوکے غیرقانونی طور پر گورنمنٹ بوائز ہائیرسیکنڈری اسکو ل کاپرنسپل جبکہ دیگر عملدارن نے 18سال سے کم عمرمیں بھتی گنگاسے ہاتھ دھویااوراپنے بیٹوں اورخاندان کے افراد کو ملازمتیں دلائیں ہیں دوسری جانب سال17-01-2002جعلی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے ذریعے آوٴٹ ورڈ 96/2002سے پرائمری اسکول ٹیچر کی پوسٹ پر محکمہ تعلیم میں ملازم عبدالصمدولد عبدالکریم نوناری کو جعلی آرڈ رکے ذریعے ورکشاپ پرائمری اسکول میں تازہ بھرتی کیا گیا ہے اس نے کہاکے موجود ہ ڈی اوتعلیم دین محمد سہریانی اپریل میں رٹائرہونے کی تاریخ آنے سے قبل اپنے دودامادوں اور اوربیٹوں جبکہ اپنے بھتیجے محمد خان ولد یارمحمد سہریانی کو جعلی آرڈرکے ذریعے ملازمت دلاوائی سکندرسبزوئی نے مزید الزام لگایاکے محکمہ تعلیم میں جعلی بھرتیوں کے باعث ضلع بھر میں تعلیم عمل کا نقصان ہواہے اس حوالے سے اینٹی کرپشن لاڑکانہ اور سیکریٹری تعلیم سندھ جبکہ ڈپٹی کمشنر کشمور کو شکایات کی ہیں جہاں حاضریاں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
-
ضلع جہلم میں نئے ترقیاتی منصوبوں پر جامع رپورٹ پنجاب حکومت کو منظوری کے لیے بھیجی جائے گی جس میں عوامی فلاح کے ہر منصوبہ کو مدنظر رکھنا ضروری ہے ڈی سی جہلم
-
کالا باغ ڈیم کی تعمیر سستی اور بھرپور بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتے ہوئے کامیاب ترین منصوبہ ثابت ہوگا۔ رہنما مسلم لیگ ق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.