امریکہ نے ٹھوڑی کی چربی کم کر نے کیلئے انجکشن کے استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا

جمعرات 29 جنوری 2015 12:47

امریکہ نے ٹھوڑی کی چربی کم کر نے کیلئے انجکشن کے استعمال کی منظوری دینے ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) امریکہ نے ٹھوڑی کی چربی کم کر نے کیلئے انجکشن کے استعمال کی منظوری دینے کا فیصلہ کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ ایک ایسے انجکشن کے استعمال کی منظوری دینے والا ہے جو ڈبل چن یا دہری ٹھوڑی کی چربی کو کم کرنے میں مدد دیگاڈبل چن انجکشن میں ایک ایسا کیمیکل ہوتا ہے جو چربی کے خلیوں کو تباہ کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

اسے بنانے والی کمپنی کائتھیرا بائیوفارماسوٹیکلز نے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کے ریگولیٹرز کو اس کی منظوری کیلئے درخواست بھیجی ہے جس پر مارچ میں غور کیا جائیگا اور اگر اس کی منظوری دے دی گئی تو اے ٹی ایکس۔ 101 کہلانے والا یہ انجکشن مئی تک مارکیٹ میں دستیاب ہو گا اگر اس کی منظوری مل جاتی ہے تو یہ اس نوعیت کا پہلا انجکشن ہو گا۔کلینیکل ٹرائلز میں اس کا انجکشن کا تجربہ 1600 سے زائد افراد پر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :