حکومت کے غلط اور احمقانہ فیصلوں کی وجہ سے محکمہ تعلیم تباہی کے دھانے پرپہنچ چکا ہے
قومی زبان (اردو ) کو مستقل طور پر ذریعہ تعلیم بنایا جائے اور انگریزی کے جبری نفاذ کو فی الفور واپس لیا جائے منصورہ میں جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس میں تعلیمی مسائل پر متفقہ طور پر قرار داد منظور
جمعرات 29 جنوری 2015 14:15
لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی پنجاب کی صوبائی مجلس شوریٰ کااجلاس پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی وامیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر کی زیر صدارت گزشتہ روز منصورہ لاہور میں منعقد ہوا ۔اجلاس میں تعلیمی مسائل پر قرارداد متفقہ طور پر منظور کی گئی جس میں کہا گیاہے کہ جماعت اسلامی پنجاب کی شوریٰ کا یہ اجلاس پنجاب میں تعلیمی شعبے کے گوناگوں مسائل اور حکومت کی مسلسل غلط پالیسیوں پر اپنی تشویش کا اظہارکرتاہے۔
اپنے من پسند فیصلے اور نمودو نمائش پر مشتمل اقدامات نے خزانے کو تو اربوں روپے کا نقصان پہنچایاہے لیکن اس سے نہ توتعلیم کا معیار بہتر ہوا اور نہ ہی قومی امنگوں سے ہم آہنگ نظام تشکیل پاسکا۔ اس کے برعکس صوبہ بھر میں مختلف نصاب اور نظام ہائے تعلیم نے شعبہ تعلیم کو تضادات سے بھر دیا ہے اور آج تعلیم کا مقصد قوم کی تعمیر کی بجائے جلد او ر زیادہ دولت کمانا بن چکا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
مفت دوائیں گھرپہنچانے کا منصوبہ،دیہاتوں کے مریض سہولت سے فائد ہ نہیں اٹھاسکیں گے
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.