جماعت اسلامی سنجاوی کے کابینہ کی تشکیل مکمل

جمعرات 29 جنوری 2015 15:43

سنجاوی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) جماعت اسلامی سنجاوی کے کابینہ کی تشکیل مکمل جماعت اسلامی سنجاوی کے امیر حبیب اللہ نے آئندہ دو سال کیلئے ساتھیوں کی مشاورت سے کابینہ کا اعلان کیا جس میں نائب امیر کیلئے مولوی عبدالرحیم ترین ،جنرل سیکرٹری نیاز محمد موسیٰ خیل ،جوائنٹ سیکرٹری عبدالرحمن ،سیکرٹری مالیات کیلئے عبداللہ ،اور پریس سیکرٹری کیلئے سید محمددمڑ مقررکیا جبکہ یونین کونسلوں کیلئے امراء کا تقریری بھی کر دیا یو ،سی،پوئی محمد اسحاق ،یو ،سی ،چوتیر کیلئے مولانا عبدالرحیم ،یو ،سی کاژہ شیرین عبدالغفور ،یو ،سی ریگوڑہ نیاز محمد دمڑ،یو ،سی بغاوٴ شیخ رحمت اللہ ،یو،سی صدر نیاز محمد موسیٰ خیل مقرر کیں اور انہیں تاکید کی کہ اپنی ذمہ داریوں کو اچھی طریقے سے ادا کریں اور جماعت اسلامی کا پیغام ہر شخص تک پہنچائے ۔

متعلقہ عنوان :