جھڈو، پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں ہے ،میر منور علی خان تالپور

جمعرات 29 جنوری 2015 17:41

جھڈو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) پاکستان پیپلز پارٹی میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں ہے آج بھی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن ملکی سالمیت اور عوامی خدمت کرتے ہوئے پارٹی مشن کو بڑہا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی ضلع میر پور خاص کے صدر ایم این اے میر منور خان تالپور نے جھڈو میں شفیق انڑ کی رہائشگاہ پر کیا اس موقع پر میر بابو تالپور ، میر وقار تالپور ، خالد میمن سمیت دیگر رہنماء بھی موجود تھے ، میر منور تالپور نے ٹی ایم اے جھڈو شفقت مغیرانی کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈیوٹی چور اور کرپشن کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ، میر منور تالپور نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اصولی سیاست کرتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج لاکھ ساشوں کے باوجود بھی پیپلز پارٹی پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی ہے ۔

متعلقہ عنوان :