صدر مملکت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا،اسپیکر رانا محمد اقبال قائمقام گورنر مقرر

حکومت مخالف بیانات پر وضاحت طلب کی گئی ،تھی،چوہدری سرور نے لارڈ نذیر اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ‘ ذرائع

جمعرات 29 جنوری 2015 21:52

صدر مملکت نے گورنر پنجاب چوہدری سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا،اسپیکر ..

اسلام آباد/لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا استعفیٰ منظور کر لیا ۔ وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کو قائمقام گورنر پنجاب مقرر کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان گورنر ہاؤس کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنا استعفیٰ بدھ کی رات صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوایا تھا جسے منظور کر لیا گیا ہے ۔

گورنر کے استعفے کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کو قائمقام گورنر مقرر کر دیا ہے ۔ذرائع نے مزید کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے چوہدری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔جسکے بعد چوہدری محمد سرور نے لارڈ نذیر اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :