چودھری سرور تمام تر اختلافات کے باوجود ابھی پارٹی سے الگ نہیں ہو رہے ، ذرائع

جمعرات 29 جنوری 2015 23:14

چودھری سرور تمام تر اختلافات کے باوجود ابھی پارٹی سے الگ نہیں ہو رہے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 جنوری 2015ء ) مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے اختلافات کے باعث پنجاب کی گورنر شپ چھوڑنے والے چودھری سرور فوری طور پر کسی دوسری جماعت میں شامل نہیں ہو رہے۔

(جاری ہے)

ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری سرور تمام تر اختلافات کے باوجود ابھی پارٹی سے الگ نہیں ہو رہے ۔ ان کے قریبی ذرائع کا خیال ہے کہ وہ واپس برطانیہ جائیں گے اور برطانوی شہریت واپس لیں گے اور سابقہ معمول کے مطابق زندگی گزاریں گے ۔