Live Updates

عمران خان تحریک انصاف کا آئین نہیں بننے دے رہے ‘ چوہدری محمد ارشد جٹ

جمعہ 30 جنوری 2015 12:06

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30 جنوری 2015ء) وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے لائیو سٹاک چوہدری محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ عمران خان تحریک انصاف کا آئین نہیں بننے دے رہے تاکہ ان کی آمریت کو چیلنج نہ کردیا جائے ۔ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ تحریک انصاف کا آئین بنانے کا کئی بار اعلان ہوا مگر عمران خان اس اعلان پر عمل نہیں ہونے دیتے۔

وہ نہیں چاہتے کہ پارٹی میں نظم وضبط قائم ہواور ان کی آمریت خطرے پر میں پڑے ۔

(جاری ہے)

جو جماعت آئین کے بغیر کام کررہی ہووہ ملک میں آئین کی بالادستی کس طرح قائم کرے گی ۔پارٹی کا آئین میں رکاوٹ ڈالنے والے ملک کے آئین پر بھی عمل نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جمہوریت سے گہری دشمنی رکھتے ہیں اور اس لئے وہ جمہوری نظام کے خلاف ساز ش کرتے رہتے ہیں مگر ابھی تک ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوسکی ہے ۔عمران خان نے ہمیشہ آمریت کا ساتھ دیا اس لئے وہ آئین پر یقین نہیں رکھتے۔یہ ہی وجہ ہے کہ خبیرپختون خواہ میں بھی نظم و ضبط قائم نہیں کرسکے ۔پورا صوبہ ان کے خلاف سڑکوں پر آنے کو تیار ہے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات