Live Updates

الزام لگانے سے قبل عمران خان جماعت کے سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈالیں۔حق پرست اراکین

ہفتہ 31 جنوری 2015 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء ) حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نیازی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پر الزام لگانے سے پہلے عمران خان نیازی اپنی جماعت کے سیاہ کرتوتوں پر نظر ڈالیں اور ایم کیو ایم کی مذمت کرنے کی بجائے اگر پاکستان تحریک انصاف کے ان عہدیداران و کارکنان کی مذمت کرتے جو بالواسطہ یا بلاواسطہ تاجروں اور صحافیوں پر بہیمانہ تشدد کے واقعات میں ملوث ہیں تو بہتر ہوتا۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم وہ واحد جماعت ہے جو تاجروں اور صنعت کاروں کا دل سے احترام کرتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ تاجروں اور صنعت کاروں پرآنے والے ہر مشکل اور کڑے وقت میں ایم کیو ایم ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ عمران خان نیازی کو یاد ہونا چاہئے کہ سانحہ بولٹن مارکیٹ سے لے کر سانحہ ٹمبر مارکیٹ تک اگر کسی جماعت نے کھل کر تاجروں کا ساتھ دیا تو وہ صرف اور صرف ایم کیو ایم ہے جس کا اقرار خود تاجر حضرات مختلف اوقات میں کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کل بھی تاجروں کے ساتھ تھی، آج بھی ہے اور آئندہ بھی تاجروں کے مسائل کے جائز حل کے لئے ان کا ساتھ دیتی رہے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :