چودھری عبدالمجید کی ملک محمد نواز خان کی رہائشگاہ آمد ، والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

ہفتہ 31 جنوری 2015 15:55

کوٹلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) آزادجموں کشمیرکے وزیراعظم چوہدری عبدالمجیدنے سابق سینئروزیرملک محمدنوازخان کی رہائش گاہ پرجاکران کی والدہ ماجدہ کے انتقال پراظہارافسوس کرتے ہوئے مرحومہ کی بخشش ومغفرت کی دعاکی وزیراعظم گزشتہ رات میرپورسے رولی پہنچے جہاں انہوں نے سابق سینئروزیرملک محمدنواز،ملک نثاراورخاندان کے دیگرافرادسے اظہارافسوس کیااس موقع پروزیراعظم نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک نوازکی والدہ انتہائی ملنسار،نیک اوردرددل رکھنے والے صوم وصلوة کی پابندخواتین تھیں میں جب بھی زمانہ طالب علمی میں ملک صاحب کے گھرآتاتومائی صاحبہ عزت واحترام دیتیں اوربیٹے کی حیثیت سے دیکھتیں ہماری آؤبھگت بھی کرتیں انہوں نے کہاکہ مائی صاحبہ نے اپنی زندگی میں ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت کی ان کی کمی نہ صرف ملک نوازصاحب اوران کے خاندان کومحسوس ہوتی رہے گی بلکہ مجھے بھی محسوس ہوتی رہے گی اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلندکرے،اس موقع پرسیکرٹری مالیات ملک صادق،ڈپٹی کمشنرچوہدری شوکت علی،ایس پی چوہدری امین،اسسٹنٹ کمشنرچوہدری ساجدحسین،ڈی ایس پی سردارغالب حسین،ڈی ایس پی شوکت مرزا،ضلعی صدرپی پی پی ایڈمنسٹریٹر قیوم قمر،میئرچوہدری الیاس،پبلک پراسیکیوٹرمحمدعلی راٹھور،مرکزی صدرانجمن تاجران ملک یعقوب،جنرل سیکرٹری مسلم کانفرنس حافظ اورنگزیب ،چیئرمین ملک کرمداد،ڈاکٹرمشتاق ملک ،انفارمیشن آفیسرطاہرچغتائی ودیگربھی موجودتھے۔