داعشکی صدر باراک اوباما کا سر قلم کرنے اور امریکہ کو مسلم صوبہ بنانے کی دھمکی

ہفتہ 31 جنوری 2015 16:02

داعشکی صدر باراک اوباما کا سر قلم کرنے اور امریکہ کو مسلم صوبہ بنانے ..

بغداد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 31 جنوری 2015ء) داعش نے امریکی صدر باراک اوباما کا سر قلم کرکے امریکہ کو ایک مسلم صوبہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق داعش نے ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں ایک سیاہ وردی میں ملبوس ایک داعش جنگجو کو یہ دھمکی دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ”اوباما! سنو لو ہم اب وائٹ ہاؤس میں ہی تمہارا سر قلم کریں گے جبکہ امریکہ کو ایک مسلم صوبہ میں تبدیل کیا جائے گا۔ ویڈیو میں جنگجو کو ایک کرد فوجی کا سر قلم کرتے اور یہ کہتے ہوئے بھی دکھایا گیا ہے کہ اوباما ہر بار جب بھی تم میزائل حملہ کرو گے ہم تمہارے ایک فوجی کا سر تمہیں بھیجیں گے اور ہر ایک کا انجام وہی ہوگا جوکہ اس کرد فوجی کا تم دیکھ رہے ہو۔