انوکھے چور، جن کا چوری کیا ہوا مال ان کے گھر پہنچ جاتا
ہفتہ 31 جنوری 2015 16:17
چیشائر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔31جنوری2015ء) چوری کرنا وہ “فن” ہے جس میں کوئی ایک چور پرفیکٹ نہیں ہو سکتا۔ ہر چور کی اپنی اپنی خاصیت ہوتی ہے۔کچھ چور سیدھے سادھے انداز میں چوری کرتے ہیں، پکڑے جاتے ہیں اور جیل کی ہوا کھاتے ہیں جبکہ کچھ کوئی ایسا انوکھا طریقہ اپناتے ہیں کہ ایک دفعہ تو عقل دنگ رہ جائے۔ سٹورز سے ڈی وی ڈیز چرانا کوئی نئی بات نہیں، شاید کچھ منچلے صرف ایڈونچر کے لیے ہی ایک دو ڈی وی ڈی اٹھا لیتےہوں مگر کیا کہیں ان انوکھے چوروں کا جن کی چوری کی ہوئی ڈی وی ڈیز ان کے گھروں میں پہنچتی رہیں۔
برطانیہ میں چیشائر کی ایک سپرمارکیٹ میں قائم وال مارٹ کے ملکیتی ASDA سٹور میں چور کافی عرصے سے سٹور کی انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے تھے۔چور سٹور سے ڈی وی ڈیز اور دوسرا سامان چوری کر کے لفافوں میں پیک کرتے ، ان پر اپنا پتہ لکھتے اور سٹور میں ہی موجودپوسٹ آفس کے کاؤنٹر سے خود کو بھیج کر خالی ہاتھ سٹور سے باہر آ جاتے۔(جاری ہے)
سٹور سے باہر آتے ان کےہاتھ میں چوری کیا ہوا سامان نہ ہونے کی وجہ سے کوئی ان پر شک بھی نہ کرتا۔ اس طرح کی واردات کے سامنے آنے کے بعد سٹور کی انتظامیہ نے پیکنگ اور پوسٹ آفس کے کاؤنٹرز کی جگہ تبدیل کر دی ہے۔سٹور کی انتظامیہ کے مطابق اب یہ پولیس معاملہ ہے جسے وہ اپنے انداز میں دیکھے گی۔
مزید بین الاقوامی خبریں
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
-
غزہ میں اجتماعی قبروں کی دریافت پر اقوام متحدہ کا آزاد تحقیقات کا مطالبہ
-
کیڑوں مکوڑوں والی کافی پینے سے خاتون کی جان پر بن آئی
-
برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
-
میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی
-
پرتشدد واقعے کی ویڈیو ہٹانے پرآسٹریلیا اورایکس میں شدید تنائو
-
بنگلہ دیش میں ہیٹ ویو نے تباہی مچا دی،سکولز اور مدارس بند
-
متحدہ عرب امارات، حکومت کا شدید بارش اور سیلاب سے متاثرہ گھروں کی مرمت کے لیے 544 ملین ڈالردینےکا اعلان
-
بنگلہ دیش ، شدید گرمی کے باعث ہزاروں سکول بند ، تین کروڑ تیس لاکھ بچوں کی تعلیم متاثر
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.