Live Updates

عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما سفیر اللہ خان کو سینٹ کا ٹکٹ دینے کا مطالبہ

اتوار 1 فروری 2015 15:06

عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنما سفیر اللہ خان کو سینٹ کا ٹکٹ دینے ..

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) پاکستان تحریک انصاف بنوں ٹاؤن ٹو کے صدر اقبال جدون خان سینئر نائب صدر رومان خان نائب صدر عامر خان‘ سیکرٹری اطلاعات یاسر خان اور صدر یونین کونسل محمد اسحاق خان نے مشترکہ طور پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات میں بنوں سے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سیکرٹری اطلاعات اسلام آباد سفیر اللہ خان کو سینٹ کے جنرل سیٹ کیلئے نامزد کیا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ سفیر اللہ خان کی پارٹی سے وابستگی پندرہ سال پر محیط ہے اور پارٹی کے ساتھ ہر آڑے وقت میں ہمیشہ کھڑا رہا ہے۔ ان کا سینٹ میں آنے سے جنوبی اضلاع اور باالخصوص بنوں کی وفاقی سطح پر نمائندہ ہو جائے گی‘ پارٹی کارکنوں کی محرومیوں کا ازالہ ہو جائے اور جنوبی اضلاع میں پارٹی اپوزیشن مزید مستحکم ہو جائے گی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات