Live Updates

عمران خان کا انتشار پھیلاؤ پروگرام بری طرح پٹ چکا ہے‘افتخار احمد وارثی

عمران خان جس چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے عوام نے بند کر دیا ہے

اتوار 1 فروری 2015 15:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی افتخار احمد وارثی نے کہا ہے کہ عمران خان کا انتشار پھیلاؤ پروگرام بری طرح پٹ چکا ہے اور اب ان میں اتنا دم خم باقی نہیں بچا کہ وہ عوام کو دوبارہ سڑکوں پر لاکر وہ کچھ کر سکیں جس کے دعوے انہوں نے اپنی پریس کانفرنس میں کئے ہیں ․ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام اب مار دھاڑ اور انتشار کی سیاست سے تنگ آ چکے ہیں اور عمران خان کی سیاست کو بھی جان چکے ہیں ․ عمران خان جس چور دروازے سے اقتدار حاصل کرنا چاہتے ہیں اسے عوام نے بند کر دیا ہے لہذا عمران خان اور ان کی جماعت کے دیگر لیڈروں کو چائییے کہ وہ موجودہ حکومت کی مدت پوری ہونے کا انتظار کریں ․ انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک طرف اپنی صوبائی حکومت کے حامل صوبے خیبر پختونخواہ میں نئے پاکستان کی جھلک دکھلانے کے پروگرام کا اعلان کرتے ہیں اور دوسری جانب وہ پھر سے عوام کو سڑکوں پر لاکر انتشار پھیلانے کی باتیں کر رہے ہیں ․ یہ ان کے قول و فعل میں کھلے تضاد کی نشاندہی ہے -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :