محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو پیاز کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت

پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانا اشد ضروری ہے ترجمان کا بیان

اتوار 1 فروری 2015 15:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کھیتوں میں منتقل کرنا شروع کر دیں  نیز پنیری کی منتقلی سے قبل پانی کی فراہمی روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہاکہ پنیری کی جڑیں ٹوٹنے سے بچانا اشد ضروری ہے کیونکہ جڑ ٹوٹنے کی صورت میں پنیری کے پھلنے پھولنے کے امکانات انتہائی معدوم ہو جاتے ہیں انہوں نے کاشتکاروں کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ زمین کی تیاری کیلئے پہلے مٹی پلٹنے والا ہل چلائیں اور بعد میں 2مرتبہ کلٹی ویٹر چلا کر زمین کو کھلا چھوڑ دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر کاشتکار کسی قسم کی مشکل محسوس کریں تو وہ ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے رجوع کر سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :