Live Updates

عمران خان کی شادی کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے نیا انکشاف کر دیا

اتوار 1 فروری 2015 16:30

عمران خان کی شادی کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون رہنما نے نیا انکشاف کر دیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء) پی ٹی آئی کی ایک خاتون عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ستمبر میں عمران خان کے دھرنے کے دوران انہیں ریحام خان ملا کرتی تھیں اور وہ انہیں بتایا کرتی تھیں کہ وہ عمران خان کی منگیتر ہیں لیکن ہم سمجھے کہ یہ بھی کوئی عمران کی دیوانی ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی عہدیدار نے اپنا نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پرنئی بات کو بتایا کہ ریحام خان نے جب اسے بتایا کہ وہ عمران کی زندگی میں آنے کے بعد پارٹی کو منظم کریں گی تو انہوں نے اسے پاگل سمجھا،وہ سمجھ رہی تھیں کہ شاید یہ بھی کوئی عمران خان سے شادی کی شوقین سرپھری خاتون ہے جو خود کو عمران خان کی منگیتر کہہ رہی ہے۔

ایک سوال پر عہدیدار خاتون نے کہا کہ اسےعلم نہیں تھا کہ ریحام خان کوئی اینکر ہے جس کی وجہ اس کا کم ٹی وی دیکھنا ہے۔ بعدازاں شادی کی تصاویر منظر عام پر آئیں تو معلوم ہوا کہ یہ تو وہی خاتون ہے جو عمران خان کی منگیتر ہونے کا دعویٰ کررہی تھی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات