پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر راولپنڈی سٹی کا اجلاس

5 فروری یوم یکجہتی کشمیر جوش و جذبے سے منانے کے عزم کا اظہار

اتوار 1 فروری 2015 16:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادجموں وکشمیر راولپنڈی سٹی کا اجلاس زیر صدارت سٹی صدر جاوید بٹ منعقد ہوا۔اجلاس میں سینئر نائب صدر مقبول حسین شاہ، نائب صدر حاجی علی افسر، سیکرٹری اطلاعات اسرار عباسی،قائم مقام جنرل سیکرٹری نثار پیر زادہ، سیکرٹری مالیات منیر وانی، ممبر مرکزی جنرل کونسل یٰسین لون، ممبر مرکزی مجلس عاملہ نثار شاہین اور دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) آزادجموں وکشمیر05فروری یوم یکجہتی کشمیر کو جوش و جذبے سے منائے گی اور اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو یہ پیغام دیں دینے کیلئے کہ بھارت سے آزادی اور حق خودارادیت کی اس جدوجہد میں وہ تنہا نہیں ہیں ایک ریلی نکالی جائیگی۔ریلی کے پروگرام کو حتمی شکل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر راولپنڈی سٹی کے صدر جاوید بٹ نے کہا کہ05فروری کو اس ریلی میں مسلم لیگی قائدین، کارکنان اور مہاجرین جموں وکشمیر مقیم راولپنڈی کی بڑی تعداد بھی شرکت کریں گے اوریہ ریلی دوپہر01:00شاہ نذر پل سے شروع راولپنڈی پریس کلب پہنچ کر اختتا م پذیر ہوگی۔

متعلقہ عنوان :