سعودی فرمانروا کا شاہی عام معافی کے تحت قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

معافی سے غیر قانونی تارکین وطن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے سعودی حکام

اتوار 1 فروری 2015 17:54

سعودی فرمانروا کا شاہی عام معافی کے تحت قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1فروری 2015ء)سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے ملک میں شاہی عام معافی کے تحت قیدیوں کو رہا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔شاہی فرمان کے مطابق صوبائی امراء اور دیگر متعلقہ حکام کو اس سلسلے میں فوری ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن نائف نے حکام کو قیدیوں کی فہرست تیار کرنے کا حکم دیا ہے جن کے مطابق مختلف نوعیت کے قیدیوں کو رہائی دی جائے گی۔سعودی حکام کے مطابق اس معافی سے غیر قانونی تارکین وطن بھی فائدہ اٹھا سکیں گے۔ سعودی حکام کے مطابق اس اقدام سے ملک میں عوامی حقوق کی بحالی میں مدد ملے گی۔ ادھر ڈائر یکٹوریٹ جنرل جیل خانہ جات نے شاہی حکم پر قیدیوں کی رہائی کے طریقہ کار پر عمل شروع کردیا ہے