اسلام آباد ،عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ ،باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے
اتوار 1 فروری 2015 18:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) عمران خان کا تحریک انصاف آزادجموں و کشمیر کے نام سے جماعت آزادکشمیر میں قائم کرنے کا فیصلہ باقاعدہ اعلان5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں کریں گے۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔کشمیریوں کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنانے اور جائز حقوق، نیاکشمیر دینے کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تحریک انصاف آزاد کشمیر کا اہم جنرل ورکرزا جلاس تحریک انصاف کے مرکزی دفتر میں منعقد ہو۔ اجلاس کی صدارت چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انورنے کی ۔آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سے کارکنان،عہدیداران ،رہنماوں کے علاوہ ،ویمن ونگ،یوتھ ونگ اور آئی۔ایس۔(جاری ہے)
ایف کے رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انور،قاضی اسرائیل،سکندربیگ،خورشید احمد عباسی،سرداربابر،آسیہ رفیق،عباس رضا،ملک توقیر،زائدعباسی،راجہ شجاعت، راجہ منصور،شازیہ کیانی ، لطف الرحمان ،سردار شفیق،میجررفیق اعوان،راجہ بابر محمود ،میاں شہزاد،راجہ تجمل،راجہ سجاد،راجہ طلعت فیروز،عامر جمیل، عقیل اصغر،شائد محمود،عروج فاطمہ،خرم شہزاد،طارق میر،ارشاد مغل و دیگر مقررین نے خطاب کیا۔چیف کوارڈینیٹر کشمیر کمیٹی غلام سرور خان اور ممبر کشمیر کمیٹی چوہدری ظفر انور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف آزادکشمیر کی تنظیمیں تحلیل ہو چکی۔5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں عمران خان آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 5فروری کو تحریک انصاف کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی واحد تقریب اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس سے عمران خان خطاب کریں گے۔تقریب میں ملک بھر سے کشمیری شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ۔تحریک انصاف نے کشمیر پالیسی مرتب کرلی۔کشمیریوں کو سیاسی و معاشی طور پر بااختیار بنائیں گے ۔جائز حقوق، نیاکشمیر دینگے۔آزاد کشمیر میں سب کے لیے دروازے کھلے ہیں جو بھی آئے غیر مشروط شامل ہو گا۔جو پالیسی پاکستان میں تھی وہی کشمیر میں رکھیں گے۔آزاد کشمیر میں بھی نوجوان امیدوں کا مرکز 30 فیصد ٹکٹ نوجوانوں کو دینگے۔ آزادکشمیر میں کرپشن،بدعنوانی،برادری ازم سے کھلی جنگ ہو گی آئندہ آزادکشمیر میں حکومت ہم بنائیں گے۔تحریک انصاف کے کارکن فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب میں شرکت یقینی بنائیں۔ عمران خان کہہ چکے کشمیر کشمیریوں کا ہے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماوں نے کہاکہ قیادت کا فیصلہ منظور ہے۔ کشمیری عمران خان کو مسیحا تحریک انصاف کو نجا ت دھندہ سمجھتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.