اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ، فضل الرحمن

اتوار 1 فروری 2015 21:17

اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ، فضل الرحمن

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1فروری۔2015ء)جمعیت علما اسلام ف کے سربراہ فضل الرحمن نے کہا ہے کہ کشمیرمیں شورش اس لیے ہے کہ کشمیری ہندوستان کے قبضے اور تسلط کو برداشت کرنے کو تیار نہیں ، اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو کشمیر میں کیوں نہیں ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کی قرارداد پر عمل نہ کرنے والا ملک مستقل نشست کا خواب دیکھ رہا ہے، کشمیر کے معاملے میں بین الاقوامی برادری مداخلت کرے، مسئلہ کشمیر کا حل استصواب رائے میں ہے ، جب اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم ہوسکتا ہے تو پھر کشمیر میں کیوں نہیں ہوسکتا ۔

مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ کشمیر پاکستان کے لیے ناگزیر ہے اور اس پر پاکستان کا موقف اصولوں پر مبنی ہے، بین الاقوامی برادری مسئلہ کشمیرپرکیوں گونگی اوربہری ہے۔