موبائل کمپنیوں نے سموں کی تصدیق کے نام پر غریب عوام کو لوٹنا شروع کر دیا ،30روپے فی سم وصولی سے موبائل کمپنیوں کو اربوں روپے کا براہ راست فائدہ ہوگا

اتوار 1 فروری 2015 21:45

موبائل کمپنیوں نے سموں کی تصدیق کے نام پر غریب عوام کو لوٹنا شروع کر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) موبائل کمپنیوں نے سموں کی تصدیق کے نام پر غریب عوام سے اربوں روپے لوٹنے شروع کردئیے ہیں،پی ٹی اے نے اس کرپشن کو روکنے کی بجائے موبائل کمپنیوں کے اس غیر قانونی اقدام کو تحفظ دینا شروع کردیا ہے،حکومت پاکستان نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بغیر تصدیق کئے بغیر 10کروڑ کے زائد سمیں افراد کو فروخت کیں تھیں اور اس فروخت سے اربوں روپے کمائے تھے اب موبائل کمپنیوں نے تصدیق کے نام پر ہر فرد سے30 روپے فی سم قیمت لگا رکھی ہے اور عوام مجبوراً اس قیمت کو ادا کر رہے ہیں،30روپے فی سم وصولی سے موبائل کمپنیوں کو اربوں روپے کا براہ راست فائدہ ہوگا،پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی جو آئی سٹی سیکٹر کو ریگولیٹ کرتی ہے،نے اس دیدہ دلیری کرپشن پر اپنی آنکھیں بند کر رکھی ہیں اور غریب عوام کو موبائل کمپنیوں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے،اس حوالے سے پی ٹی اے ترجمان نے وضاحت کرنے سے انکار کیا ہے

متعلقہ عنوان :