لاہور،ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے مر نے والے کتے کا مقدمہ درج

اتوار 1 فروری 2015 00:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔1فروری۔2015ء) فیصل ٹاؤن پو لیس نے جنوبی پنجاب سے خرید کیا جا نے والا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کے مر نے والے کتے کا مقدمہ ایس ایس پی کی ہدایات پر درج کر تے ہو ئے ملزم کو آپریشن پو لیس جہانیاں سے گر فتار کر کے لاہور لے آ ئے جبکہ ڈھائی لاکھ روپے لینے کہ بعد ملزم کو چھوڑ دیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتا یا گیا ہے کہ مقامی ایس ایس پی کے قریبی دوست مقا می شادی ہال کے مالک جہانیاں سے ایک قمیتی کتا ڈھائی لاکھ میں خرید کیا جو چند روز بعد ہی بیمار ہو گیا اور مر گیا جس پر جنوبی پنجاب کے نواب خادم نامی شخص کے خلاف ایس ایس پی کی ہدایات پر تھا نہ فیصل ٹاؤن میں 406 کا مقد مہ درج کر لیا گیا جبکہ پو لیس نے ملزم کو کوئی حکم نا مہ طبی نہ دی اور نہ ہی بتا یا گیا اور مقد مہ درج کر لیا گیا اور آ پریشن پو لیس ملزم کو گز شتہ روز پکڑ کر لاہور لے آئی گز شتہ روز فیصل ٹا ون پو لیس نے ڈھائی لاکھ بر آ مد کر کہ دونوں میں صلح کر وادی

متعلقہ عنوان :