Live Updates

عمران خان کی منفی دوغلی اور احتجاجی سیاست نے ملک کو ترقی کے راستے سے کئی سال پیچھے دھکیل دیا ، آفتاب شیر پاؤ

پیر 2 فروری 2015 16:07

شیخوپورہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء ) قومی وطن پارٹی کے چئیرمین آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے کہا ہے کہ عمران خان کی منفی دوغلی اور احتجاجی سیاست نے ملک کو ترقی کے راستے سے کئی سال پیچھے دھکیل دیا ہے اچھا ہوتا کہ دھرنوں سے نیا پاکستان بنانے کی بجائے خیر پختونخواہ سے وہ نئے پاکستان کا آغاز کرتے ، شیخوپورہ کے علاقہ رانا ٹاؤن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انصاف کی سیاست کے دعویدار عمران خان کے قول و فعل میں ہمیشہ تضاد رہا ہے جہاں اسے سیٹ ملنے کی توقع ہے وہاں پر تو وہ سینٹ الیکشن میں حصہ لیں گے اور جہاں سیٹ کی کوئی امید نہیں وہاں بائیکاٹ کا اعلان کرنا اس کی منفی سوچ کا عکاس ہے ، آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ عمران خان کی سیاست سمجھ سے باہر ہے این اے 122میں پہلے تو اس کا دوبارہ گنتی اور کمیشن مقرر کرانے کا جواز ہی نہیں بنتا تھا اب اگر کمیشن نے اس کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے تو اسے واویلا مچانے کی بجائے یہ مان لینا چاہیے کہ این اے ایک سو بائیس میں الیکشن کا عمل درست ہوا ، انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت افراتفری اور احتجاجی سیاست کا متحمل نہیں ہے ، قوم دہشت گردی کے خلاف جس طرح ایک پلیٹ فارم پر اکھٹی ہوئی تھی عمران خان کو بھی قومی سو چ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا ساتھ دینا چاہیے،ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اب اگلے الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے عمران خان کے احتجاجی دھرنے کے دوران ہم نے نواز شریف کا ساتھ نہیں دیا بلکہ سسٹم کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جو آئندہ بھی کرتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوباما کے دورہ بھارت سے پاکستان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے ہمارے پاس عظیم دوست ملک چین موجود ہے ہمیں اپنی خارجہ پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا چاہیے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :