قومی ایکشن پلان پر عمل در آمدکے لیے ہجیرہ انتظامیہ ان ایکشن،اسلحہ ڈیلرز کی دوڑیں لگ گئی،اسلحہ ڈیلرز اور اسٹاک کا معائنہ

پیر 2 فروری 2015 16:21

ہجیرہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) قومی ایکشن پلان پر عمل در آمدکے لیے ہجیرہ انتظامیہ ان ایکشن،اسلحہ ڈیلرز کی دوڑیں لگ گئی،اسلحہ ڈیلرز اور اسٹاک کا معائنہ ،بارودکی فروخت پر دفعہ 144نافذ،اسلحہ کی فروخت سے قبل متعلقہ شخص کی چھان بین انتظامیہ سے کروائی جائے غیر قانونی اقدام پراسلحہ لائسینس منسوخ کیے جائیں گے انتظامیہ ہجیرہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ہجیرہ انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر پونچھ چوہدری فرید کی خصوصی ہدائت پر نائب تحصیلدار سردار رضوان لطیف،ایس ایچ او تھانہ ہجیرہ مرزا محمد نسیم نے ہمراہ پولیس نفری اسلحہ ڈیلرز اور اسٹاک کی چنگنگ کی انتظامیہ نے بارود کی فروخت پر دفعہ144نافذ کرتے ہوے ڈیلرز کو ہدائت کی کہ وہ قانون کے دائرہ میں رہتے ہوے کام کریں اسلحہ کی فروخت سے قبل متعلقہ شخص کی انتظامیہ ،پولیس سے اس شخص کے بارے میں معلومات لے اور پھر اسلحہ فروخت کرنے کے پابند ہونگے کسی بھی غیر قانونی اقدام پر متعلقہ اسلحہ ڈیلرز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اسلحہ ڈیلر ز قانون کی پاسداری کرتے ہوے عمل در آمد کریں۔

متعلقہ عنوان :