بھارت ‘جیل سے متعدد نوجوان قیدی بستر کی چادروں کو باندھ کر بنائی گئی رسی کے ذریعے فرار ہوگئے

پیر 2 فروری 2015 17:13

بھارت ‘جیل سے متعدد نوجوان قیدی بستر کی چادروں کو باندھ کر بنائی گئی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02فروی 2015ء) بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میروت کی ایک جیل سے متعدد نوجوان قیدی بستر کی چادروں کو باندھ کر بنائی گئی رسی کے ذریعے فرار ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا نے میروت کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اوم پرکاش کے حوالے سے بتایا کہ قتل، زیادتی، چوری اور لوٹ مار سمیت متعدد جرائم میں ملوث 91 نوجوان قیدیوں نے بستر کی چادروں کو آپس میں باندھ کر ایک مضبوط رسی بنائی اورجیل کی تین منزلہ عمارت سے نیچے کود کر فرار ہوگئے تاہم فرار ہونے والے 35 قیدیوں کو دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

پرکاش نے بتایا کہ قیدیوں نے عمارت کی پچھلی جانب موجود کھڑکی سے ایک لوہے کی سلاخ ہٹائی، جبکہ پولیس جیل کی عمارت کے سامنے کی جانب تعینات تھی اور یہ کام اتنی مہارت سے کیا گیا کہ کسی کو کانوں کان خبر تک نہ ہوئی۔

(جاری ہے)

پرکاش کے مطابق فرارہونے والے تمام قیدیوں کی عمر 18 سال کے درمیان ہے۔پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ رات 1 سے 3 بجے کے درمیان واقع ہوا اور انھیں اْس وقت علم ہوا جب چند پولیس افسران نے معمول کے گشت کے دوران کچھ مفرور قیدیوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کو روکتے ہوئے دیکھا۔

واضح رہے کہ اسی جیل کے چند قیدیوں نے گزشتہ برس دسمبر میں ایک پولیس اہلکار کواس وقت موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جب اہلکار نے کمرہ عدالت میں ایک خاتون کے ساتھ نازیبا سلوک پر ان قیدیوں کو ٹوکا تھا۔سرکاری اعدادو شمار کے مطابق ہندوستان کی جیلوں میں 31 ہزار سے زائد نوجوان قیدی موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :