تھائی لینڈ میں کار کے انجن سے نکلی ایک ایسی چیز جو دل دہلا دے

پیر 2 فروری 2015 17:19

تھائی لینڈ میں کار کے انجن سے نکلی ایک ایسی چیز جو دل دہلا دے

تھائی لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) تھائی لینڈ میں ایک بہادر آدمی نے کار کا بونٹ کھول کے ہاتھ میں کچھ پکڑ رکھا تھا جس پر لوگوں نے تجسس کے پیش نظر آگے بڑھ کر دیکھا تو حیران رہ گئے۔ آدمی کے ہاتھوں میں ایک زندہ سانپ تھا جسے اس نے آہستہ اآہستہ انجن سے باہر نکالا ۔

(جاری ہے)

جس سے لوگوں میں خوف و ہراس تو پھیلا ہی لیکن انہوں نے اس بہادر آد می کی ہمت کی داد بھی دی۔ اس آدمی نے نہ صرف سانپ کو باہر نکالا بلکہ بہت احتیاط سے اس کو ایک بیگ میں بھی ڈالا جو کہ کچھ ہی فاصلے پر کھڑے اس کے دوست نے پکڑ رکھا تھا۔ تاہم اس واقعہ میں کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :