جامعہ اردو :بی کام فائنل(پرائیویٹ)سالانہ امتحان 2013 منعقدہ امتحان اگست2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

پیر 2 فروری 2015 18:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظمِ امتحانات پروفیسرمسعود مشکور کے مطابق بی کام فائنل(پرائیویٹ)سالانہ امتحان 2013 منعقدہ امتحان اگست2014 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس امتحان میں 308 طلباء رجسٹرڈ ہوئے جن میں297 طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور180طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ60.61فیصد رہا۔