Live Updates

سانحہ پشاو،متاثرین نے48گھنٹے میں تحقیقات مکمل کرنے کاالٹی میٹم دیدیا،

جلد تحقیقات کرائی جائیں ورنہ منتخب نمائندے مستعفی ہوجائیں،عمران خان نے 16دن میں تحقیقات کاوعدہ کیا تھا ،حکومت 48گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرے ورنہ پورے ملک میں دھرنے دیں گے اوربھرپور احتجاج ،کیاجائیگا،آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کی ماؤں کی پریس کانفرنس

پیر 2 فروری 2015 21:24

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) سانحہ پشاورمیں شہیدبچوں کے والدین نے حکومت کو48گھنٹے کاالٹی میٹم دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سانحہ پشاورکی تحقیقات کرائی جائیں، ورنہ مستعفی ہوجائے،عمران خان نے 16دن میں تحقیقات کاوعدہ کیا تھا جوپورا نہیں ہوا۔ہمارے بچوں کی خون پر سیاست کی جارہی ہے ،آج تک حکومت نے کچھ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

پشاورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے شہیدبچوں کے ماؤں کاکہنا تھا کہ ہمارے ساتھ صرف وعدے کئے جارہے ہیں ہمیں میھٹی ٹافیاں نہیں چاہیئے ،حکومت ہمارے مطالبات پوراکریں،،،،ہمیں صرف وعدے نہیں جلد تحقیقات چائیں، دہشت گردبڑی آسانی سے آئے اورحملہ کیا ،ہمارے پھول جیسے بچے شہید ہوگئے،حکومت نے آج تک کچھ نہیں کیا،والدین کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اوراوروفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارفوری مستعفی ہوجائے،والدین نے شہیدبچوں کونشان حیدر دینے کابھی مطالبہ کیا،والدین کاکہنا تھا کہ ہم حکومت کی جانب سے کوئی پیکج نہیں لیں گے جب تک تحقیقات مکمل کرکے ہمارے سامنے پیش نہ کی جائے،ان کاکہنا تھا کہ عمران خان خان نے ہمارے ساتھ کئے گئے وعدے پورے نہیں کئے ،دھاندلی کے خلاف تودھرنے کئے جاتے ہیں ہمارے بچوں کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھاتے آخر کیوں،،حکومت 48گھنٹوں میں تحقیقات مکمل کرے ورنہ پورے ملک میں دھرنے دیں گے اوربھرپور احتجاج کیاجائیگا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات