جامعہ کراچی، بیچلرزاور ماسٹرز ایوننگ پروگرام کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع

پیر 2 فروری 2015 21:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیہ کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(ایوننگ پروگرام )کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں دودن کی توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایسے طلباوطالبات جو اب تک ابھی داخلہ فیس جمع نہیں کراسکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 03 اور 04 فروری 2015 ء کو فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں دوپہر 3:00 تاشام7:30 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔ علاوہ ازیں بیچلرز اور ماسٹرز پروگرام کے ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ کلیم لسٹ میں آچکے ہیں،وہ بھی اپنی داخلہ فیس 03 اور 04 فروری 2015 ء کو فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں دوپہر 3:00 تاشام7:30 بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :