Live Updates

پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا، سینٹ الیکشن لڑنے کا فیصلہ اچھا ہے،سینیٹر حاجی غلام علی

پیر 2 فروری 2015 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما سینیٹر حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جا سکتا پی ٹی آئی کا سینیٹ الیکشن لڑنے کا اعلان اچھا فیصلہ ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات میں حکومت نے کمی کا اعلان کیا ہے اب اسی کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاجروں کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرنا ہو گی تا کہ عوام مستفید ہو سکیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی کسی بات پر یقین نہیں کیا جائے وہ آئے روز بیان بدلتے رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب پی ٹی آئی کے سربراہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جوڈیشل کمیشن بنائے، پی ٹی آئی اسمبلیوں میں واپس آئے گی۔ ایک اور سوال کا جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا سینیٹ انتخابات میں حصہ لینا ایک مثبت قدم ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات