پاکستان کا کروز میزائل ”رعد“ کا کامیاب تجربہ

پیر 2 فروری 2015 22:08

پاکستان کا کروز میزائل ”رعد“ کا کامیاب تجربہ

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء) پاکستان نے پیر کو مقامی طور پر تیار کردہ کروز میزائل ”رعد“ کا کامیاب تجربہ کیا جو 350 کلو میٹر کے فاصلے تک زمین اور سمندر میں اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جدید سٹیلتھ کروز میزائل رعد کم اونچائی اور ناہموار علاقوں سے گزرتے ہوئے درست نشانے کے ساتھ ایٹمی اور روایتی وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کروز ٹیکنالوجی انتہائی پیچیدہ ہے جسے دنیا کے چند ممالک نے حاصل کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :