بھارت کے دورے کے بعد چین کا ردعمل حیرت کا باعث ہے، صدر اوبامہ،

بیجنگ کو نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان تعلقات سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیئے،امریکی صدرکا انٹرویو

پیر 2 فروری 2015 22:19

واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء ) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ بھارت کے دورے کے بعد چائنا کا ردعمل حیرت کا باعث ہے۔ بیجنگ کو نئی دہلی اور واشنگٹن کے درمیان اچھے تعلقات سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیئے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر باراک اوباما نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دئتے ہوئے کہا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان بہتر تعلقات پر چین کے تحفظات حیرت کا باعث ہیں چین کو دونوں ممالک کے درمیان بہتر رابطوں اور مختلف منصوبوں میں شراکت داری پر کوئی خطرہ محسوس نہیں کرنا چاہیئے انکا کہنا تھا کہ دورے کے آخری روز انہوں نے ستائیس نومبر کو ہونے وا لے دورہ چین کے حوالے سے واضح الفاظ میں بتایا تھا کہ انکی چینی ہم منصب سے کامیاب ملاقات ہوئی تھی۔

امریکا چین پرامن تعلقات خطے کے مفاد میں ہیں مگر چین کی ترقی سے دوسرے لوگوں کے مفاد متاثر نہیں ہونا چاہیئے ویت نام یا سمندری مسائل یا فلپائن کے مسائل انہیں پر امن طریقے سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہئے ہمیں چین کے ساتھ تعمیری تعلقات کو یقینی بنانا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :