پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی شعبہ ابلاغ عامہ کی ٹیم نے عوامی آگاہی مہم شروع کر دی

پیر 2 فروری 2015 22:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2فروری 2015ء ) پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے شعبہ ابلاغ عامہ کی دو رکنی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر (کمیونیکیشن )عروج سلمان کی قیادت میں فیصل آباد، سرگودھا اور میانوالی کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ایجوکیشن وؤچر سکیم میں توسیع کے 14ویں مرحلے میں سکول پارٹنر کے انتخاب کی غرض سے مختلف نجی سکولوں کے مالکان سے ملاقاتیں کیں اور انہیں ایجوکیشن وؤچر سکیم کے ساتھ الحاق کے طریقہ کار اور فوا ئد کے بارے میں بتایا۔

(جاری ہے)

ان دوروں کے دوران پیف کی کمیونیکیشن ٹیم نے فیصل آباد کی یونین کونسل مدینہ ٹاؤن،اقبال ٹاؤن ، رائل پور، تاندیا والا ، کلیاں والا اور جناح ٹاؤن ، ضلع سرگودھا کی یونین کونسل چک نمبرNB/52،/152 SB،عاقل شاہ، کندن،تخت ہزارہ جبکہ ضلع میانوالی کی یونین کونسل مہرمان شاہ،ہرنولی رورل،کھولہ اور آلوالی کے نجی سکولوں کے دورے کیئے اورا ساتذہ و طالبعلموں کو وؤچرز سکیم کے فوائد کے بارے میں بتایا۔ عروج سلمان نے بتایا کہ نجی سکول الحاق کے لیئے 6فروری تک اپنی درخواستیں پیف ہیڈ آفس بھجوا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :