پرویز مشرف اور پیر پگارا کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ

پیر 2 فروری 2015 23:33

پرویز مشرف اور پیر پگارا کا نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2فروری۔2015ء) سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا نے سندھ میں نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ مختلف جماعتوں کے رہنماؤں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف اور پیر پگارا نے سندھ میں ایک نیا سیاسی اتحاد بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پورے ملک سے مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو اتحاد میں شامل کی دعوت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں سے بھی رابطے تیز کئے جائیں گے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنمائوں کو اتحاد میں شمولیت کی دعوت کی جائے گی۔ پیر پگارا اور پرویز مشرف پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے مختلف رہنماوں سے بھی رابطہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پیر پگارا اور سابق صدر پرویز مشرف اتحاد کے مشترکہ سربراہ ہونگے۔ نئے اتحاد کو پاکستان مسلم لیگ کا نام دیا جانے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :