پی آئی اے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

منگل 3 فروری 2015 15:57

پی آئی اے ملازمین کا مطالبات کی منظوری کیلئے اسلام آباد سمیت مختلف ..

لاہور/کراچی /اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3فروری2015ء) پی آئی اے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لیے کراچی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کیا ہے ، ملازمین نے کئی شہروں میں فلائٹ آپریشن معطل کر دیا ، کوئٹہ اور اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافر پرواز میں محصور ہو کر رہ گئے۔ پی آئی اے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے اور دیگر مطالبات کے لیے کراچی سمیت کئی شہروں میں احتجاج کر رہے ہیں ۔

اسلام آباد میں ملازمین نے کام چھوڑ دیا جس سے اندرون و بیرون ملک فلائیٹ آپریشن بند کر دیا گیا۔ ملازمین کے احتجاج سے پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔ اسلام آباد سے کوئٹہ آنے والی پرواز پی کے 363 ائیر پورٹ پہنچی لیکن مسافروں کو اتارنے کے لیے ٹگ ماسٹر اور سیڑھی فراہم نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

کراچی سے اسلام آباد آنے والی فلائیٹ پی کے 368 کے مسافر بھی پرواز میں محصور رہے ۔

کراچی میں پی آئی اے ملازمین نے ٹکٹوں پر ٹیکس لگائے جانے کے خلاف مظاہرہ کیا ۔ ملازمین کی بڑی تعداد نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔ ملتان میں ملازمین نے سفری ٹکٹ پر اضافی ٹیکس لگانے کے خلاف کام بند کر کے احتجاج کیا ۔ مشتعل افراد نے پی آئی اے بکنگ آفس کے سامنے اعلیٰ حکام کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔ کوئٹہ میں پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کے باعث اندرون و بیرون ملک پروازیں منسوخ کر دی گئیں جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :