حزب المجاہدین کا 5 فروری کو جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کا اعلان

منگل 3 فروری 2015 16:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) حزب المجاہدین 5 فروری کو جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی میں بھرپور شرکت کرے گی ۔ سراج الحق کشمیر ی عوام سے بے پناہ محبت و ہمدری کا جزبہ رکھتے ہیں اور اسی سلسلہ میں ذاتی خواہش پریو م یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسئلہ کشمیر کو اقوام عالم کے سامنے رکھنے کیلئے مظفرآباد تشریف لا رہے ہیں۔کشمیری قومی مفادات کے خاطر متحد ومنظم ہیں اور جدوجہد آزادی کو زندہ رکھنے کے لیے کسی قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سپریم کمانڈر حزب المجاہدین شمشیر علی خان، کمانڈر اصغر رسول اور تیمور بیگ نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام کی طرف گامزن ہے نوجوان تحریک آزادی کشمیر کے لیے اپنا خون نچھاور کررہے ہیں 17 سالہ نوجوانوں کے مقابلے میں بھارتی کمانڈوز اور جرنیل پیٹ دیکھا کر بھاگ رہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس نفسیاتی جنگ میں کشمیریوں نے بھارتی افواج کو دیوار سے لگا دیا ہے۔کشمیری 5فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عزم نوع کرتے ہیں کہ کشمیر ی لہو کے آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی کی یکجہتی کشمیر ریلی میں حزب المجاہدین بھرپور شرکت کرے گی ۔جماعت اسلامی نے ہمیشہ کشمیر کے حوالے سے دو ٹوک اور واضح اور اصولی موقف کو اپنایا ۔سراج الحق امیر جماعت اسلامی پاکستان خود بھی لاہور میں کشمیریوں کے جذبات کی ترجمانی تمام مسلم امت کی قیادت کے موجودگی میں اقوام عالم کر چکے ہیں۔اسی پیغام کو لیکر مظفرآباد آرہے ہیں تمام کشمیری ان کے دست وبازو ہیں اور ان کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے لیے متحد ومنظم ہیں۔

متعلقہ عنوان :