بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، شوکت حسین

منگل 3 فروری 2015 16:40

میرپور /مانچسٹر(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03فروی 2015ء) معروف برطانوی کونسلر و تارکین وطن رہنماء شوکت حسین نے کہا ہے کہ بھارت زیادہ دیر تک مقبوضہ کشمیر پر اپنا جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، برطانیہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے تارکین وطن یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر یہ عزم کرتے ہیں کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، برطانیہ میں بسنے والے کشمیری مسئلہ کشمیر کے عالمی سفیر ہیں اور انکی سفارتکاری کی وجہ سے ہی آج برطانیہ کے ایوانوں میں مسئلہ کشمیر گونج رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے میرپور کے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کونسلر شوکت حسین نے کہا کہ عالمی برادری بالخصوص برطانیہ اور امریکہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں، مسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطہ میں کبھی امن قائم نہیں ہوسکتا، کشمیری عوام کی امنگوں کے عین مطابق مسئلہ کشمیر کا پرامن اور منصفانہ حل ہی نہ صرف جنوبی ایشیاء بلکہ پوری دنیا کے امن کا ضامن ہے،انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر برطانیہ بھر میں کشمیری آج پرامن مظاہرے، ریلیاں اور تقاریب منعقد کریں گے اور عالمی برادری پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔

متعلقہ عنوان :