آئی ایس او اسلامیہ کا لج یونٹ کے تحت BOLDکے تعاون سے تعلیمی سمینار کا انعقاد۔،

سمینار میں تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی

منگل 3 فروری 2015 18:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن اسلامیہ کا لج یونیورسٹی یونٹ کے زیر اہتمام BOLDکے تعاون سے تعلیمی کرئیر گائیڈنس سمینا ر جامعہ شہیدسیدعارف حسین الحسینی پشاور میں منعقد کی گئی جس میں مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمنارمیں سید اشفاق حسین ،شاہد حسین ،ڈویژنل تعلیمی سیکر ٹری نویدانجم اور آ خر میں ڈویژنل نائب صدر امجد عباس نے تعلیم اور مستقبل کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔

اس کے علاوہ مہمان حصوصی میں منیر حسین،آئی ایس او کے سابقہ عہد ہ داران سید علی،مدد علی خان اوراخلاق پیواڑی شریک تھے۔سمینار میں طلباء کی حوصلہ آفزائی کے لئے انعامات بھی تقسیم کئے گئیں۔سیمینارکے اختتام پر آرمی پبلک سکول اینڈ کالج کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :