فرانس کے یہودی سینٹر کے باہر حملہ، دو فوجی زخمی

منگل 3 فروری 2015 21:19

فرانس کے یہودی سینٹر کے باہر حملہ، دو فوجی زخمی

نائس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔3فروری۔2015ء) جنوبی فرانس کے ایک یہودی کمیونٹی سینٹر کے باہر تین فوجیوں پر چاقو سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ان میں سے دو زخمی ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ زخمی ہونے والے فوجیوں کی جان خطرے سے باہر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ایک فوجی کے بازو پر زخم آئے ہیں جبکہ دوسرے کے چہرے پر۔ خیال رہے کہ حالیہ عرصے میں فرانس میں دہشت گردی کے کئی واقعات منظر عام پر آئے ہیں۔اس سے قبل ایک مسلح شخص نے کوشر سپر مارکیٹ میں چار یہودیوں کا ہلاک کردیا تھا، بعدازاں سیکورٹی فورسز کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :