پنجاب یونیورسٹی ادارہ علوم ابلاغیات کے زیر اہتمام آڈیشنز کا انعقاد

منگل 3 فروری 2015 22:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے طلباء طالبات کے لئے نئے آنے والے نجی چینل کی جانب سے آڈیشنز کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر پروگرام اینکرز،پروڈیوسرز، سکرپٹ رائٹرزاور ریسرچرز کے لئے آڈیشنز لئے گئے جس میں طلباء طالبات کی کثیر تعداد نے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں انچارج انسٹیٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے آڈیشنز ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارہ علوم ابلاغیات میڈیاکی ضروریات کے مطابق فروغِ تعلیم میں کوشاں ہے۔ سینئر اینکر پرسن نجم ولی خان نے کہا کہ ادارہ علوم ابلاغیات کے طلبہ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جو آسانی سے میڈیا میں اپنا مقام بنا سکتے ہیں۔ اس موقع پر طلبہ نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور اعتماد میں اضافہ کا باعث بنتی ہیں۔ اسسٹنٹ پروفیسر فہد محمود اور بی ایس تھرڈ سمسٹر کے طالبعلم شاہ زیب مغل آڈیشنز کے کو آرڈینیٹرز تھے

متعلقہ عنوان :