پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ عہدیداروں کا اپنی کابینہ سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان

منگل 3 فروری 2015 22:19

پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ عہدیداروں کا اپنی کابینہ سمیت جماعت اسلامی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔3فروری۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری سجاد علی اورکزئی ، نائب صدر نوید مومند ، تحصیل شبقدر صدر آفتاب خان مومند نے اپنے کابینہ سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈ کوارٹر المرکز اسلامی پشاور میں جماعت اسلامی کے صوبائی امیر پروفیسر محمدا براہیم خان نے ایک پُر ہجوم پریس کانفرنس کیاجس میں مسلم لیگ ن ضلع چارسدہ کے جنرل سیکرٹری سجاد علی اورکزئی ، نائب صدر نوید مومند ، تحصیل شبقدر کے صدر آفتاب احمد مومند، تحصیل جنرل سیکرٹری برکت اللہ مٹہ، سینئر نائب صدر محب اللہ، جائنٹ سیکرٹری فیاض احمد ، نائب صدر ریاض خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری عابد علی اورکزئی ، یوتھ ونگ کے نوید جلال نے یوسی صدر سمیت جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں سب سے بڑی جمہوری اور مذہبی پارٹی صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کی قیادت پاک باز ، مخلص اور متوسطہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ملک کے موجود ہ تمام مسائل جماعت اسلامی ہی حل کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن گزشتہ 30سالوں مختلف انتخابات میں حصہ لیا ہے اور پارٹی کا تحصیل شبقدر میں بھر پور خد مت کی ۔ زمانہ طالب علمی ہی سے مسلم لیگ ن کے یوتھ ونگ کے مرکزی چئیرمین کی حیثیت سے کام کررہے ہیں لیکن بدقسمتی سے دو دفعہ پاکستان مسلم لیگ ن کا حکومت آیا اور انہوں نے صوبہ خیبر پختونخوا اور خصوصی طور پر ضلعی چارسدہ اور پشاور کو مسلسل نظر انداز کیا۔

سخت وقت میں جس کارکن نے پارٹی کی خدمت کی اور پارٹی کے ساتھ اپنا ناطہ اور بھی مضبوط کیا ۔مرکزی اور صوبائی قائدین نے اس کو بھولے ہیں ۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے کارکنان اور عوام کے لئے مرکزی قائدین کے پاس وقت نہیں ہیں ۔ پارٹی پر صرف ایک خاندان کا قبضہ ہے اور اس ایک ہی خاندان کے لوگوں کو نوازا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تحصیل تنگی کے ذمہ داران اور کارکنان کو بھی جماعت اسلامی میں شامل کیا جائے گا۔

انشاء اللہ مرتے دم تک اس تحریک کے ساتھ وابستہ رہنگے ۔ جسطرح کی خدمت باطل پارٹی کے لئے کی اس سے کئی زیادہ خدمت جماعت اسلامی کی کرینگے۔ انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک میں حقیقی معنوں میں غریبوں اور متوسط طبقے کا جماعت ہے ۔ اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ کے امیر مصباح اللہ ، سابقہ ایم پی اے محمد ارشد خان ، جنرل سیکرٹری جاوید خان، قاری شفیع اللہ ، کبیر احمد مٹہ ، ملک بخت محمد، ہارون خان بھی موجود تھے